اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکوریٹی زریعہ نے ان راکٹوں میں ہونے والے نقصان کی طرف اشاراہ کئے بغیر کہا ہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور نامعلوم افراد نے الدورہ کے علاقے سے کم سے کم تین راکٹ داغے ۔سیکرویٹی زرائع نے مذید حملوں کی روک تھام کے لئے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔اس سے پہلے سومریہ نیوز نے گرین بیلٹ میں بھی راکٹ حملوں کی خبر نشر کی تھی ۔دوسری طرف عراق کے دارالحکومت بغدادکے اطراف میں ہونے والے مختلف حملوں میں انیس افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲